اداکارہ ماہرہ خان کے سادگی کے چرچے شروع ہوگئے

بدھ 22 جنوری 2020 23:15

ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی تو ہمیشہ ہی مرکزِ نگاہ رہی ہے مگر اب ان کی سادگی کے بھی ہر طرف چرچے ہونے لگے ہیں۔اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افقی فریم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے مداح عش عش کر اٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے اپنے 50 لاکھ مداحین کے ساتھ افقی فریم میں تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ کسی نے کہا تھا ’تصویر ایڈجسٹ کر لیں۔

۔۔ بھائی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ۔‘یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تصویر میں ماہرہ خان آسمانی رنگ کے لیس لگے لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اس وقت اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا جب انہوں نے اپنی ایک خوبصورت تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی کہ کیا یہ پیار ہی ہے جو میں محسوس کر رہی ہوں
وقت اشاعت : 22/01/2020 - 23:15:26