پی ایس ایل سیزن فائیو کے آفیشل ترانے میں پرفارم کرنا باعث فخر ہے‘ عارف لوہار

غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدن سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیمیں بھی دورہ کرنے بارے سوچیں گی

ہفتہ 1 فروری 2020 12:10

پی ایس ایل سیزن فائیو کے آفیشل ترانے میں پرفارم کرنا باعث فخر ہے‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) نامور گلوکار عارف لوہار ہے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آفیشل ترانے میں پرفارم کرنا میرے لئے باعث فخر ہے ، پی ایس ایل فائیو کا پاکستان میں انعقاد بڑی کامیابی ہے اور اس سے ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ ہوگا اور خوش قسمتی سے اب میں بھی اس کا حصہ بن گیا ہوں۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر پاکستانی قوم بیحد خوش ہے اور پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے وہ ٹیمیں جو ابھی تک ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں وہ بھی دورہ کرنے بارے سوچ بچار کریں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ برطانیہ او رامریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترین ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2020 - 12:10:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :