سینئر اداکار آغا طالش کی 22ویں برسی 19 فروری کو منائی جائیگی

جمعہ 14 فروری 2020 12:56

سینئر اداکار آغا طالش کی 22ویں برسی 19 فروری کو منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آغا طالش کی22ویں برسی 19 فروری کو منائی جائے گی ۔ آغا طالش 1927 ء کولدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام آغا علی عباس قز لباش اوران کا آبائی وطن مشرقی پنجاب بھارت کا شہر لدھیانہ تھا۔ تقسیم ہند سے قبل ہی انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ممبئی لے گیا۔

ان کی پہلی فلم سرائے کے باہرتھی جس کے مصنف کرشن چند تھے۔آغا طالش نے تقسیم ہند کے بعد پہلے پشاور اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

وہ پشاور ریڈیو سے بھی منسلک رہے ۔لاہور میں ان کی پہلی پنجابی فلم نتھ تھی ۔مرحوم نے 40برس سے زائد فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کی یاد گار فلموں میں فرنگی، شہید، نیند، زرق، عجب خاں، لاکھوں میں ایک، بہاریں پھر بھی آئیں گی،کٹہرا، تیرے عشق نچایا، امرا جان ادا، جبرو سمیت بے شمار شامل ہیں جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 400سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔وہ زندگی کے آخری ایام میں سانس کی تکلیف اور جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث 19فروری 1998ء کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 12:56:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :