مایا علی اورشہریارمنور کے رقص کی سوشل میڈیا پر دھوم ،مداحوں نے بہترین جوڑی قرار دیدیا

ہفتہ 15 فروری 2020 16:24

مایا علی اورشہریارمنور کے رقص کی سوشل میڈیا پر دھوم ،مداحوں نے بہترین جوڑی قرار دیدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) اداکارہ مایا علی اورشہریار منورکی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں مایا علی دولہے کی بہن بنی ہوئی سب سے منفرد نظر آئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمایا علی کے بھائی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اداکار شہریار منور بھی شریک ہوئے جب کہ شادی کی تقریب میں مایا علی اورشہریار منورکے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہااور انہیں بہترین جوڑی قرار دیا۔واضح رہے کہ اداکار شہریارمنورکی منگنی ٹوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:24:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :