فلم’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی عکسبندی مارچ کے وسط میں شروع ہوگی

پیر 17 فروری 2020 14:58

فلم’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی عکسبندی مارچ کے وسط میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ہدایت کار ثاقب خان کی ڈیبیو فلم’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی عکس بندی مارچ کے وسط میں کراچی میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ثاقب خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی عکس بندی کے شیڈول اور موسیقی بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی عکسبندی کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں کی جائے گی، جبکہ اس کی موسیقی شجاع حیدر ترتیب دیں گے،فلم میں صباء قمر تین مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں سید جبران، زاہد احمد، سہیل احمد اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/02/2020 - 14:58:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :