’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط ٹی وی پر نشر ہونے سے ایک روز قبل سینما گھروں میں دکھائی جائے گی

جمعہ 28 فروری 2020 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط ٹی وی پر نشر ہونے سے ایک روز قبل سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب’’عہد وفا‘‘ کی بھی آخری قسط سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو ‘‘ ٹی وی اور سینما پر بیک وقت دکھایا گیا تھا، تاہم عہد وفا کی آخری قسط 14مارچ کو سینماگھروںاور15مارچ کو ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔واضح رہے کہ عہدے وفاکی آخری قسط کا ٹریلر پہلے 27 فروری کو سینماگھروں میں ریلیز کیا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2020 - 15:00:18