ْہمیں اپنی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے فلموں کیلئے میوزک ترتیب دینا چاہیے،استادقادرعلی شگن

موجودہ حالات میں معیاری میوزک پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بہت اہم ہے،معروف موسیقارکی گفتگو

ہفتہ 29 فروری 2020 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقاراستادقادرعلی شگن نے کہا ہے کہ صرف باتوں سے فلم انڈسٹری کے مسائل حل نہیں ہونگے اس کیلئے اس سے وابستہ تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں کرنیوالوں کو چاہیے کہ وہ اس کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

استادقادرعلی شگن نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اسکی سرپرستی کرے اس سے فلم انڈسٹری کی حالت کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے اسکے علاوہ فلم میں نئے فنکاروں کو متعارف کروانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں معیاری میوزک پاکستان فلم انڈسٹری کے بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے فلموں کیلئے میوزک ترتیب دینا چاہیے۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 11:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :