ٹیلر سوئفٹ کا طوفانی بگولے کے متاثرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

جمعہ 6 مارچ 2020 22:32

ٹیلر سوئفٹ کا طوفانی بگولے کے متاثرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) معروف امریکی گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی شہر نیش ول میں طوفانی بگولے کے باعث ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا کہ نیش ول شہر ان کا گھر ہے، وہاں سیکڑوں افراد کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ریاست ٹینیسی میں تیز ہواوں کے طوفان سے ہونے والے نقصانات کو تباہ کن قرار دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولے کے باعث متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 06/03/2020 - 22:32:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :