عائزہ خان، دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

جمعہ 13 مارچ 2020 22:54

عائزہ خان، دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2020ء) اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مظہر معین کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں دانش تیمور(شاہ جہان) چھت پر پتنگ بازی کر رہے ہوتے ہیں تو اسی وقت عائزہ خان(مہرو) اپنی چھت پر ا?تی ہیں اور انہیں دیکھتے ہی دانش (شاہ جہان) ان کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ڈرامے کی کہانی مہرو اور شاہ جہان کی محبت پر مبنی ہے۔ ڈرامے کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 13/03/2020 - 22:54:07