ساحر لودھی کا ہمیشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

جمعہ 27 مارچ 2020 12:40

ساحر لودھی کا ہمیشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) اداکار ساحر لودھی نے ہمیشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گے، انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنی ہے اور وہ وہیں رہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال بعد ہمیشہ کے لئے باہر کے ملک شفٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے غلط کام بھی کئے ہیں لیکن ان کے بہت سے کئے گئے اچھے کاموں کو نظرانداز بھی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیسہ ان کے لئے کوئی وقعت نہیں رکھتا ہے، شوبز میں جتنا کام کیا کافی ہے اور اپنا ملک اور مداحوں کا پیار ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

وقت اشاعت : 27/03/2020 - 12:40:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :