ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال کے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے

اس سال کوئی کنسرٹ نہ کرنے کا دکھ ہے ، اس وقت قرنطینہ میں رہنا زیادہ ضروری ہے، گلوکارہ

ہفتہ 18 اپریل 2020 12:04

ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال کے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اس سال کے اپنے تمام کنسرٹس کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیئے جس کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی بتا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا اکائونٹ پر ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ اس سال کوئی کنسرٹ نہیں کروں گی جس کا بہت دکھ ہے، لیکن یہ صحیح فیصلہ بھی ہے کیونکہ اس وقت قرنطینہ میں رہنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔گلوکارہ نے پرستاروں سے گھروں پر رہنے کی درخواست کرتے ہوئے جلد کنسرٹس کر نے کی امید بھی ظاہر کی۔

وقت اشاعت : 18/04/2020 - 12:04:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :