یوٹیوب پربین الاقوامی فلمی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 مئی 2020 12:01

یوٹیوب پربین الاقوامی فلمی میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) یوٹیوب اور ٹرائیبیکا انٹرپرائز کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے 20رواں ماہ ’وی آر ون‘ کے نام سے عالمی میلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 29 مئی کو شروع ہونے والے عالمی فلمی میلہ 10 روز جاری رہے گا اور اس دوران فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں، موسیقی، مزاح اور گفتگو کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عام طور پر فلمی میلوں میں نئی فلمیں پیش کی جاتی ہیں تاہم امکان ہے کہ یوٹیوب پر اس میلے میں ایسا نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ میں شامل جین روزنتھل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ یہ میلہ منتظمین، فن کاروں اور کہانی کہنے والوں کو اکٹھا کریں گے تاکہ وہ دنیا بھر کے فلمی شائقین کو محظوظ اور موجودہ حالات میں ریلیف فراہم کریںاگرچہ اس ایونٹ میں فلمیں مفت پیش کی جائیں گی لیکن دیکھنے والوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے کوروناوائرس فنڈ میں عطیہ دیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 12:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :