بھارتی اداکار کارتک آریان نے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، ٹک ٹاک سٹار جنت مزرا کا انکشاف

ہفتہ 2 مئی 2020 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) معروف پاکستانی ٹک ٹاکسٹار اداکارہ جنت مزرا نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی اداکار کارتک آریان نے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ انہیں بھارتی یش راج فلمز کی طرف سے اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے پیش کش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ وہ خود بھی انڈیا نہیں جانا چاہتی تھیں اور ان کے والدین بھی انہیں وہاں بھیجنا نہیں چاہتے تھے۔ اداکارہ اپنے فلمی کریئر کا آغاز ہدایت کار سعید نور کی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ سے کر چکی ہیں جس میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:30:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :