جلد پاکستان واپس آ کر بہت سے مکروہ چہرے بے نقاب کرونگی‘ میرا

مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے طرح طرح کی باتیں کی گئیں

ہفتہ 9 مئی 2020 12:23

جلد پاکستان واپس آ کر بہت سے مکروہ چہرے بے نقاب کرونگی‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آ کر بہت سے مکروہ چہرے بے نقاب کروں گی ، میں ہمیشہ حق اورانصاف کی بات کرتی ہوں ، میرے مشکل وقت میں فنکار برادری میرے ساتھ کھڑی ہوتی بلکہ الٹا مجھے بارے میں طرح طرح کی باتیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ڈریس ڈیزائنر بی جی نے جو بات کی اس نے مجھے انتہائی رنج دیا اور میں اسے بھلا نہیں سکوں گی ۔

میں بی جی کیلئے یہی دعا کرتی ہوں کہ خدا کی ذات انہیں ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشکل وقت میں فنکار ایک دوسرے کے کام نہیں آئیں گے تو باہر سے کون ہمارے کام آئے گالیکن اس کڑے وقت میں مجھے پتہ چل گیا ہے کہ کون میر ے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے یہاں لوگ منہ پر کچھ بات کرتے ہیں اور پیٹھ پیچھے کچھ کہتے ہیں ،میں جلد پاکستان آئوں گی اوربہت سے مکروہ چہروں کو بے نقاب کروں گی ۔
وقت اشاعت : 09/05/2020 - 12:23:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :