پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد فراہم کر دی گئی،1300فنکاروں نے استفادہ کیا، ثمن رائے

بدھ 13 مئی 2020 21:22

پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد فراہم کر دی گئی،1300فنکاروں نے استفادہ کیا، ثمن رائے
لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) ایڈیشنل سیکریٹری کلچر ثمن رائے نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں فنکاروں کو بیس ہزار روپے فی کس امداد فراہم کر دی گئی، امدادی پروگرام کے تحت صوبے کے 1300فنکاروں نے استفادہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ ثقافت نے فنکار برادری کیلئے بے لوث مالی امدار کا قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکریٹری کلچر نے کہا کہ کورونا وباء کے سبب فنی و ثقافتی سرگرمیاں نہ ہونے سے فنکار بری طرح سے متاثر ہیں، پنجاب حکومت فنکار برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے، لاک ڈائون کے دوران بھی محکمہ ثقافت فنکار برادری سے مسلسل رابطے میں رہا۔ ثمن رائے نے کہا کہ کورونا کے ممکنہ خطرے کے باوجود درخواستیں لی جاتی اور پروسیس کی جاتی رہیں، سینئر فنکاروں کو امداری رقوم کی فراہمی کے تمام مراحل میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 21:22:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :