ارطغرل غازی کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

مشکل وقت میں ارطغرل غازی کی پوری کاسٹ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ادا کار

ہفتہ 23 مئی 2020 13:52

ارطغرل غازی کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ اس مشکل وقت میں ارطغرل غازی کی پوری کاسٹ پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ڈرامے کی کاسٹ کراچی میں ہونے والے المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔اس ٹوئٹ میں ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار کیوٹ سیٹن گیونر کی جانب سے ایک خاص پیغام بھی شیئر کیا گیا جو اس ڈرامے میں دوگن ایلپ کا کردار نبھارہے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مجھے کراچی میں ہونے والے طیارے حادثے کی خبر سن کر بیحد دکھ ہوا۔

وقت اشاعت : 23/05/2020 - 13:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :