اداکارہ نمی کی 12 ویں برسی 3 جون کو منائی جائیگی

ہفتہ 30 مئی 2020 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ماضی کی معروف فلمسٹار نمی کی 12 ویں برسی 3 جون کو ان کی رہائش گاہ واقع ہمابلاک علامہ اقبال ٹائون منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمی کی بطور ہیروئین پہلی فلم ’’دلہن ایک رات کی‘‘30 دسمبر 1975 کو ریلیز ہوئی تھی اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی اس کم بجٹ کی فلم نے بکس آفس میں دھوم مچادی تھی اور بزنس کے حساب سے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔انکی کامیاب فلموں میں ’’ہم دونوں‘‘،’’یہ آدم‘‘،’’لائسنس‘‘،’’شریف ضدی‘‘،’’اج دیاں کڑیاں‘‘،’’بڑے میاں دیوانے‘‘، ’’ٹکرائو‘‘،’’انسان‘‘اور’’محبت اور مجبوری‘‘شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2020 - 13:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :