آئمہ بیگ کا ہسپانوی عنوان پر مبنی نیا گاناجاری

نئے گانے ’Te Quiero‘ کی 3 منٹ 45 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں

پیر 1 جون 2020 11:56

آئمہ بیگ کا ہسپانوی عنوان پر مبنی نیا گاناجاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘جاری ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’Te Quiero‘ کی 3 منٹ 45 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جسے اٴْن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔آئمہ بیگ کے اِس گانے کا عنوان ہسپانوی زبان میں ہے جس کا اٴْردو زبان میں مطلب ہے کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرنا۔

’Te Quiero‘ میں آئمہ بیگ کے ساتھ مشہور نوجوان گلوکار ہادی اٴْپل بھی ہیں، دونوں گلوکاروں نے اِس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔آئمہ بیگ اور ہادی اٴْپل کے اس نئے گانے کو کمپوز کرنے والے شیراز اٴْپل ہیں جبکہ اِس گانے کو شکیل سہیل نے ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ ’آخر کارTe Quiero‘ ریلیز ہوگیا اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب ہمارا یہ نیا گانا سٴْن کر بیحد خوش ہوں گے۔

‘آئمہ بیگ نے کہا کہ ’ہم نے اِس گانے کو بنانے میں بہت محنت کی تھی اور لاک ڈائون کی وجہ سے ہمیں لگ رہا تھا کہ شاید ہم یہ گانا جاری نہ کرسکیں۔گلوکار ہ نے کہا کہ ’ہادی اٴْپل کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی ٹیم کی بھی شٴْکر گٴْزار ہوں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اٴْمید کرتی ہوں کہ آپ سب کو ہمارا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔آئمہ بیگ اور ہادی اٴْپل کے اِس گانے کویوٹیوب پر صرف چند ہی گھنٹوں میں 20ہزار سے زائد افراد سٴْن چکے ہیں۔یاد رہے کہ ہادی اٴْپل پاکستان کے نوجوان گلوکار ہیں اٴْن کے مشہور گانوں ’تٴْو کٴْجا من کٴْجا‘، ’تیرا تے میرا‘ اور ’دیوانگی‘ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 11:56:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :