اداکار دھرمیندر اور ہیمامالنی 24سال بعد فلم ”ہم ایسے ہی “میں اکٹھے اداکاری کرینگے

بدھ 14 مارچ 2007 12:11

ممبئی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار14 مارچ2007) اداکار دھرمیندر اور ہیمامالنی 24سال بعد فلم ”ہم ایسے ہی “میں اکٹھے اداکاری کرینگے ۔ فلم کے پروڈیوسر پرتیش نندی اور ڈائریکٹر مہیش منجریکر ہونگے ۔

(جاری ہے)

یہ ایک کامیڈی فلم ہو گی جس کی کہانی ایک درمیانی عمر کی مہاراشٹرین ساس اور اس کی بہو کے گرد گھومتی ہے ۔ دھرمیندر اور ہیمامالنی اس میں میاں بیوی کا کردار ادا کرینگے ۔ فلم میں جان ابراہم اور بپاشا باسو کو بھی کاسٹ کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 14/03/2007 - 12:11:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :