جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر میگھن مارکل کا اظہار افسوس

ہفتہ 6 جون 2020 12:27

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر میگھن مارکل کا اظہار افسوس
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) معروف امریکی اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں پولیس آفیسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر انھیں انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میگھن مارکل نے وڈیو لنک کے ذریعے لاس ایجلیس میں امیکولیٹ ہارٹ ہائی اسکول کے گریجوایٹ شاگردوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں مناسب لفظ نہیں مل رہے کہ فلائیڈ کی ہلاکت سے متعلق کچھ کہہ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ غلط بات کرنے سے بہتر ہے کہ میں چپ رہوں، چونکہ جارج فلائیڈ کی زندگی اہمیت رکھتی تھی۔واضع رہے کہ شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میگھن اور ان کے شوہر، شہزادہ ہیری اپنی نئی زندگی کا آغاز کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کرنے سے کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 12:27:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :