قتل یا خود کشی، سشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق اداکار نے خود کشی ہی کی، ایسے شواہد نہیں ملے جو قتل یا کسی دوسرے مشکوک معاملے کی جانب اشارہ کریں

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2020 20:27

قتل یا خود کشی، سشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24جون2020ء) قتل یا خود کشی، سشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق اداکار نے خود کشی ہی کی، ایسے شواہد نہیں ملے جو قتل یا کسی دوسرے مشکوک معاملے کی جانب اشارہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی موت کا معاملہ متنازعہ بن چکا ہے اور انتظار کیا جا رہا تھا کہ ان کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کب سامنے آتی ہے۔

اب ممبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ حتمی ہے جس پر 5 ڈاکٹرز کے دستخط موجود ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اداکار سشانت سنگھ کی موت کی وجہ خود کشی ہی قرار دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکار کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کا چوٹ کے نشان نہیں تھے۔

(جاری ہے)

سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

چونکہ انہوں نے خود کو پھنکے سے لٹکا لیا تھا، اسی باعث ان کا دم گھٹا۔ واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی۔ واقعے کے بعد کچھ بالی وڈ فنکاروں نے اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور سشانت سنگھ کو قتل کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔ یہ الزامات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات میں غلط ثابت ہوئے ہیں۔

تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیس کی جانب سے تفتیش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اداکاروں سمیت مختلف لوگوں کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کچھ روز قبل اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام معاملے کے حوالے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2020 - 20:27:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :