قتل یا خود کشی، سشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق اداکار نے خود کشی ہی کی، ایسے شواہد نہیں ملے جو قتل یا کسی دوسرے مشکوک معاملے کی جانب اشارہ کریں
محمد علی بدھ 24 جون 2020 20:27
(جاری ہے)
سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔
چونکہ انہوں نے خود کو پھنکے سے لٹکا لیا تھا، اسی باعث ان کا دم گھٹا۔ واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی۔ واقعے کے بعد کچھ بالی وڈ فنکاروں نے اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور سشانت سنگھ کو قتل کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔ یہ الزامات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات میں غلط ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ پولیس کی جانب سے تفتیش میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اداکاروں سمیت مختلف لوگوں کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کچھ روز قبل اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام معاملے کے حوالے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا
-
شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا،صبا فیصل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی
-
فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.