قوی امید ہے فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی‘ سید نور

اپنی فلموں کے ذریعے ہمیشہ پاکستانی ثقافت کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کی کوشش کی ہے ‘ سینئر ہدایتکار

جمعہ 10 جولائی 2020 11:56

قوی امید ہے فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی‘ سید نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فلموں کے ذریعے ہمیشہ پاکستانی ثقافت کو متعارف کرانے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی ہے ،میں پراجیکٹ میں پاکستان بالخصوص پنجاب کی ثقافت کا رنگ نمایاںہوتا ہے ، خدا کی ذات سے قوی امید ہے کہ میری نئی فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ فلم ’’باجرے دی راکھی ‘‘مکمل ہو چکی ہے اور سنسر کا مرحلہ باقی ہے جس کے بعد اسے موزوں وقت پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ فلم میں نئے ہیرو کو موقع دیا ہے جن کا تعلق کینیڈا سے ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔ سید نور نے کہا کہ میں جو بھی کام کرتاہوں لگن اور محنت سے کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہمیشہ کامیابیوں سے نوازا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 11:56:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :