لوگوں کو خاموش کرا کے تاریخ نہیں مٹائی جا سکتی، بیلا حدید

اتوار 12 جولائی 2020 11:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ بیلا حدید کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خاموش کرا کے تاریخ نہیں مٹائی جا سکتی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوںسوشل میڈیا کمپنی انسٹا گرام نے امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ اس بنیاد پر ہٹا دی تھی کہ یہ کمپنی کی ہدایات کی نفی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بیلا حدید نے اپنے 31 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ انسٹا گرام کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا جس میں آگاہ کیا گیا تھا کہ ان کی پوسٹ کمیونٹی ہدایات کے مطابق نہ ہونے کے باعث ہٹا دی گئی ہے۔بیلا حدید نے انسٹاگرام سے پوسٹ ہٹنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ پر دوبارہ والد کے پاسپورٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں فلسطینی ہونے پر فخر ہے۔واضع رہے کہ امریکی ماڈل سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی رہتی ہیں2017 میں وہ لندن میںفلسطین کی آزادی کے لیے منعقد ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوئی تھیں
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 11:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :