شاعر اصغر علی جٹ میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لیئے کوشاں،گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والوں کو واپس لانے لگے

منگل 28 جولائی 2020 12:26

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) معروف شاعر و پرموٹر اصغر علی جٹ میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لیئے کوشاں،گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والوں کو واپس لانے لگے،گلوکار نصرت سردول،یوسف ٹیڈی کمہارر،شوکت علی راجہ ،افضل شاد،دانش کھچی،ظہیر لوہار ،رانا غفار و دیگر گلوکاروں کے گیت ریکارڈ کروانے شروع کردئیے۔

ایک ملاقات کے دوران اصغر علی جٹ نے بتایاکہ میں ان گلوکاروں کو واپس میوزک انڈسٹری میں لارہاہوں جو میوزک انڈسٹری پر زوال آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے ان کے گیت میں نے ریکارڈ کرنے شروع کردئیے ہیں جو عید سے قبل ریلیز کردئیے جائینگے ۔اصغر علی جٹ نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ میں ان نئے گلوکاروں کو بھی پرموٹ کررہاہوں جو لاک ڈائون کے باعث شدید قسم کی مالی مشکلات کا شکارہیں اور ان کے پاس اپنے گیت ریکارڈ کروانے کے پیسے نہیں ہیں میں ان گلوکاروں کے گیت ریکارڈ کرکے ان کے ویڈیوز بھی بنوا رہاہوں تاکہ ہو سکتا ہے ان کا گیت ہٹ ہو جائے اور وہ اپنے گھر کا چولہا جلانے میں کامیاب ہو جائیں میں ان کے لیئے وسیلہ بنا ہوں۔

(جاری ہے)

اصغر جٹ نے مذید کہاکہ انشاء اللہ حالات بہتر ہونے پر میں ان گلوکاروں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں گا اور ان کے لیئے میوزک شوز کا اہتما م بھی کروں گا تاکہ ان کی مالی مشکلات ختم ہوسکیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 12:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :