وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری ڈیجیٹل آن لائن ’’فلم فیسٹول ریلز فار رائٹس‘‘ میں مختصر دورانیے کی فلم ’’نکاح نامے کو جانیے‘‘ دکھائی گئی

بدھ 12 اگست 2020 19:25

وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری ڈیجیٹل آن لائن ’’فلم فیسٹول ریلز فار رائٹس‘‘ میں مختصر دورانیے کی فلم ’’نکاح نامے کو جانیے‘‘ دکھائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری ڈیجیٹل آن لائن ’’فلم فیسٹول ریلز فار رائٹس‘‘ جاری ہے اور بدھ کو عورتوں کے پاکستان میں حقوق کو اجاگر کے لئے مختصر دورانیے کی فلم ’’نکاح نامے کو جانیے‘‘ دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزارت انسانی حقوق کی طرف سے 4 اگست سے فلم فیسٹیول جاری ہے جس میں ملک کے مختلف سماجی مسائل اور حل کے لئے فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔یہ فلم فیسٹیول 25 اگست تک جاری رہے گا۔ شرکاء مختلف مو ضوعات پر فلمیں شام چھ بجے وزارتِ انسانی حقوق کی ویب سائٹ www.mohr.gov.pk/reelsforrights پر دیکھ سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2020 - 19:25:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :