رابی پیرزادہ نے ارطغرل غازی کی پینٹنگ تیار کرلی

پیر 31 اگست 2020 16:04

رابی پیرزادہ نے ارطغرل غازی کی پینٹنگ تیار کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کی پینٹنگ بنالی۔ رابی پیرزادہ نے اپنی چند پینٹنگز کی تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک ارطغرل غازی کی بھی پینٹنگ ہے۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ کی پینٹنگ میں دیکھا جا سکتا ہے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان گھوڑے پر سوار ہیں۔انہوں نے اپنی پینٹنگز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کریگا، واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہے کشمیر۔رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں۔

وقت اشاعت : 31/08/2020 - 16:04:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :