معروف ادکار سلمان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

عمران اشرف،عدنان صدیقی، احمد علی بٹ سمیت متعدد شوبر ستاروں کی تقریب میں شرکت،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:14

معروف ادکار سلمان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2020ء) معروف اداکار سلمان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تقریب گذشتہ روز لاہور کے ہوٹل میں معنقد ہوئی۔شادی کی تقریب میں اداکار عمران اشرف اعوان،احمد علی بٹ، عدنان صدیقی ، کرکٹر اظہر اعلیٰ اور معروف مصنف خلیل الرحمان سمیت متعدد شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ادکار عمران اشرف نے بھی شادی کی تقریب سے ایک تصویر شئیر کی اور دلچسپ کیپشن میں لکھا کہ ’ ایسے ہی زرا شادی پر‘۔

عمران اشرف نے اس موقع پر سلمان سعید اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اللہ جوڑے کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
واضح رہے کہ سلمان سعید ان دنوں نجی ٹی وی پر آن ائیر ڈرامہ سیریل ’ میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکاری کر رہے ہیں،ڈرامے میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔سلمان سعید کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہوں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 13:14:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :