بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر عصمت دری کا سنگین الزام لگا دیا

اہلیہ عالیہ نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کے شوہر نے دھوکہ دہی سے کام لیا اور متاثرہ کا ریپ کر ڈالا

Hassan Shabbir حسن شبیر ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:40

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر عصمت دری کا سنگین الزام لگا دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 ستمبر2020ء) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا ٹائمزآف انڈیاکے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے ممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف تحریری درخواست دی گئی ہے۔ اس درخواست میں اداکار پر ریپ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی عالیہ صدیقی نے اداکار اور ان کے خاندان کے 4 افراد کے خلاف ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شکایت درج کرائی تھی۔خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے باہمی چپقلش ہے۔ گزشتہ دنوں عالیہ نے نواز کو طلاق کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔ جس کے بعد دونوں میں ازدواجی رشتہ قائم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اب عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اور مشہور زمانہ اداکار کے خلا ف عصمت دری اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی میں تا حال طلاق نہیں ہو ئی ہے جبکہ عالیہ صدیقی کی جانب سے طلاق کے نوٹس نواز الدین صدیقی کو بھیجوائے جا چکے ہیں ۔خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی اور ان کے بھائی پولیس سے فرار ہیں اور پولیس ان کے تعاقب میں ہے ، جبکہ نواز الدین صدیقی کی جانب سےتاحال کو ئی وضاحتی بیان نہیں دیا گیاہے، جس کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ نواز الدین صدیقی پر ایف آئی آر بھی تا حال درج نہیں کی گئی ہے۔
                                                          
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 20:40:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :