ڈزنی کی فلم ’سانگ آف دی ساؤتھ‘ کے بعد مولان بھی متنازعہ فلم بن گئی

پیر 28 ستمبر 2020 02:15

ڈزنی کی فلم ’سانگ آف دی ساؤتھ‘ کے بعد مولان بھی متنازعہ فلم بن گئی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی کی فلم سانگ آف دی ساؤتھ کے بعد مولان بھی متنازعہ فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 20 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم سے بنائی گئی چین کی لیجنڈری خاتون جنگجو کے کردار پر مبنی فلم مولان پر ہنگامہ اس وقت شروع ہوا، جب یہ بات سامنے آئی کہ فلم کے کچھ حصے چین کے صوبے سنکیانگ میں فلم بند کیے گئے ہیں اور فلم کے اینڈ کریڈٹس میں پبلک سکیورٹی بیورو سمیت سنکیانگ صوبے میں کام کرنے والی 8 حکومتی ایجنسیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تعلیم سے متعلق سرگرم غیر سرکاری ادارے ایشیا سوسائٹی کے سینئر فیلو آئزک اسٹون فش نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ 1946 میں ریلیز ہونے والی فلم سانگ آف دی ساؤتھ' کے بعد اب مولان ڈزنی کی سب سے زیادہ مسئلہ بننے والی فلم ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 02:15:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :