دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

خیبرپختونخوا حکومت کی کوششوں پر خوش ہوں ، امید ہے وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوگی: سائرہ بانو

منگل 29 ستمبر 2020 22:40

دلیپ کمار کی اہلیہ کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اٴْسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پختون خوا حکومت کی تعریف کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اٴْمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

‘سائرہ بانو نے کہا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس بار ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔‘ اٴْنہوں نے کہا کہ ’ماشاء اللہ مجھے جب بھی یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں واقع آبائی گھر کی کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے‘۔دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر کافی عرصے سے کام چل رہا ہے اور اب خیبر پختونخوا حکومت کی کوشش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ اقدام ضرور مکمل ہوگا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت کیلئے اس جگہ کا رٴْخ کرے گی‘۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 22:40:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :