کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ، ہر روز سیکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ‘ نعمان اعجاز

طویل عرصہ سے کام کرنے کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے

پیر 5 اکتوبر 2020 12:42

کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ، ہر روز سیکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے ‘ نعمان اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کوئی فنکار مکمل نہیں ہوتا ، طویل عرصہ سے کام کرنے کے باوجود جب بھی مجھے کوئی نیا کردار ملتاہے تو میرے لئے وہ ایک چیلنج بن جاتا ہے ،ایک کردار سے نکل کر دوسرا کردار نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ڈرامہ دیکھنے والے آپ کے ایک کردار میں اس قدر گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں دوسرا کردار بمشکل پسند آتا ہے اور یہاں سے ہی ایک اداکارکا امتحان شروع ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں کام کیا اور میرے پرستاروںنے میری بھرپور پذیرائی بھی کی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی اداکار مکمل نہیں ہوتا کیونکہ فن سمند کی طرح لا محدود ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی ،ہر روز سیکھنے کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے اور میں اپنی زندگی کا کوئی دن ضائع نہیں کرتا اور ہرروز کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہوں ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نعمان اعجاز بننے میں مجھے ایک وقت لگا اور خدا کاشکر ہے کہ میری اداکاری کے چرچے بھارت میں ہوتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 12:42:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :