سب کچھ حکومت، اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ شبیر جان

اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے‘ گفتگو

پیر 5 اکتوبر 2020 12:42

سب کچھ حکومت، اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا کہ ہمیں سب کچھ حکومت او ر اداروں کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے بطور شہری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہم اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف رکھتے تو کراچی کبھی بھی کچرے کے حوالے سے مشہور نہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے شبیر جان نے کہا کہ ہمیں مہذب شہری کے طور پر اپنے گھر کی طرح گلی محلے اور شاہراہوں کو صاف کرنے کی مہم شروع کرنی چاہیے ، اگر ہم اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے تو کراچی سے کچرے کا ڈھیرے خود بخود ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تو ہم سمندر کو بھی آلودہ کر رہے ہیں جس کے آنے والے سالوں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 12:42:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :