شہریار منور نے سوشل میڈیا پر نظر نہ آنے کی وجہ ایکسیڈنٹ بتادی

منگل 6 اکتوبر 2020 12:16

شہریار منور نے سوشل میڈیا پر نظر نہ آنے کی وجہ ایکسیڈنٹ بتادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : اداکار شہریار منور نے سوشل میڈیا سے غائب رہنے کی و جہ بتادی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھاکہ دوماہ پہلے وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے لئے گئے تھے جب ا ن کا موٹر بائیک چلاتے ہوئے حادثہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے کندھے پر کافی گہری چوٹ ا?ئی اور اس کی سرجری کے لئے انہیں لندن روانہ ہونا پڑا اور اس لئے وہ سوشل میڈیا پر نظر نہیں آرہے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ ان کی سرجری کا میاب ہوگئی ہے اور وہ اب کا فی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تمام نوجوانوں کو نصیحت کی اگر وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے لئے جاتے ہیں تو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ لازمی اپنے پاس رکھیں۔
وقت اشاعت : 06/10/2020 - 12:16:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :