ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو سٹوری‘موجودہ دور سے مناسبت رکھنے والی کہانی ہے،مہرین جبار

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:12

ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو سٹوری‘موجودہ دور سے مناسبت رکھنے والی کہانی ہے،مہرین جبار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) ہدایت کارہ مہرین جبار کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو سٹوری‘موجودہ دور سے مناسبت رکھنے والی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مہرین جبار نے بتایا کہ یہ ویب سیریز ایک سوشل کامیڈی ہے اور اس کا موضوع سوشل میڈیا کے دور میں محبت اور ہمارا رشتہ کلچر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو سٹوری‘ میں اداکارہ مدیحہ امام اور بلال عباس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے خاندانوں پر اپنے بچوں کی شادی کا دباؤ ہوتا ہیاور کس طرح غیر حقیقی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 07/11/2020 - 12:12:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :