اچھائی انسان کے چہرے پرظاہر ہو تی ہے، ارمینہ رانا خان

پیر 9 نومبر 2020 12:09

اچھائی انسان کے چہرے پرظاہر ہو تی ہے، ارمینہ رانا خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2020ء) اداکارہ ارمینہ رانا خان نے کہا ہے کہ اچھائی انسان کے چہرے پرظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس انسان کی نیت اور سوچ اچھی ہوتی ہے تو اچھائی اس کے چہرے سے عیاں ہو جاتی ہے اور وہ ہمیشہ دوسروں کی نظر میں معتبر اور قابل احترام رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ارمینہ رانا خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’محبتیں چاہتیں‘ میں دکھائی دے رہی ہیں جس کی کاسٹ میں جنید خان ، حرا مانی، ابراہیم علوی، ٹیپو شریف، غنا طاہر، سیف حسن اور ساجدہ سید شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایت کار علی حسن اور لکھاری سمیرا فضل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/11/2020 - 12:09:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :