جگن کاظم کی بیٹی کی تصویر پہلی بار منظر عام پر آگئی

جمعہ 13 نومبر 2020 13:07

جگن کاظم کی بیٹی کی تصویر پہلی بار منظر عام پر آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی ’سیدہ نور بانو نقوی‘ کی تصویر شیئر کردی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اٴْن کے دونوں بیٹے اور بیٹی ’سیدہ نور بانو نقوی‘کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی پیدائش گزشتہ ماہ ہوئی۔

جگن کاظم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اٴْن کی بیٹی کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہاجبکہ اٴْن کے دونوں بیٹے بیحد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میزبان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہیں میرے تینوں بچے۔ آئیے ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہوں جو ہمیں خوش کرتے ہیں، جو ہماری روح کو خوبصورت بنانے والے ہمارے دلکش باغبان ہیں۔

جگن کاظم کے تینوں بچوں کی تصویر دیکھنے کے بعد میزبان کے دوستوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اٴْن کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جگن کاظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی ولادت کی اطلاع دی تھی اور اس ضمن میں اٴْنہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی تھی۔
وقت اشاعت : 13/11/2020 - 13:07:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :