احسن خان کو کراچی میں بننے والی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا

پیر 23 نومبر 2020 12:22

احسن خان کو کراچی میں بننے والی نئی فلم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) خوبرو اداکار احسن خان کو کراچی میں بننے والی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلمساز ایس کے عادل کی نئی فلم کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اداکاروں کے چنائو کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طو رپر احسن خان کو فلم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا جبکہ ہیروئن کیلئے عائشہ عمر اور نیلم منیر کے نام زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغا ز نئے سال میں جنوری میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/11/2020 - 12:22:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :