مداحوں کی محبت نے ڈیفا ایوارڈ کو میرے لئے خاص بنادیا، سجل علی
سوشل میڈیا ،خاص طور پر پبلسٹی یا خبروں میں آنے کیلئے پی آر کے استعمال پر یقین نہیں رکھتی،جب میری تعریف کی جاتی ہے تو میں کبھی کبھی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ، اداکارہ
منگل 1 دسمبر 2020 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈیفا کے بعد میں نے سوشل میڈیا چیک کیا اور ہر طرف سے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا جارہا تھا۔
سجل علی نے کہا کہ مختلف جگہوں پر میرے ایوارڈ کے حوالے سے لکھا جارہا تھا لیکن کسی بھی چیز سے زیادہ میرے مداح اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے اس خبر کو میرے لیے ایک اور خاص اعزاز بنادیا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا پر خاص طور پر پبلسٹی یا خبروں میں آنے کے لیے پی آر کے استعمال پر یقین نہیں رکھتی۔سجل علی نے کہا میں ہمیشہ محسوس کرتی ہوں کہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اچھے سے اپنا کام کروں اور اسے بہترین انداز میں سرانجام دوں اور اگر لوگ اسے پسند کریں گے تو کچھ کیے بغیر بھی مجھے آگے لے جائے گا۔اداکارہ نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص ہے کہ جب میں کسی بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرتی ہوں تو لوگ پرجوش ہوتے ہیں اور خبریں پھیلانا شروع کرتے ہیں۔سجل علی نے کہا کہ ' سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کررہی تھی اور اس کی وجہ سے میں مزید کام کرنا، محنت کرنا اور پاکستان کے لیے فخر بننا چاہتی ہوں'۔ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ وہ تقریب میں نروس تھیں کیونکہ ان کے اہلخانہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔اداکارہ نے کہا کہ عام طور پر میں اکثر جلدی گھبرا جاتی ہوں۔سجل علی نے کہا کہ میں اپنے کام کے بارے میں کتنی پراعتماد ہوں اس سے قطع نظر جب اسپاٹ لائٹ مجھ پر ہو اور میں اسٹیج پر قدم رکھنے والی ہوں تو میرا دل زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہاں تک کہ جب میری تعریف کی جاتی ہے تو میں کبھی کبھی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہوں یا اسے ناقابل یقین ہی سمجھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جب میں اداکاری کر رہی ہوتی ہوں تو میں خوف اور گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتی۔سجل علی کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کے وقت اس کردار میں ڈھل جاتی ہوں جو میں ادا کررہی ہوتی ہوں۔ڈیفا ایوارڈز میں لباس سے متعلق سجل علی نے ک ہاکہ ایسی تقریبات میں عام طور پر پہنے جانے والے گاؤنز کے بجائے میں نے سوٹ کو انتخاب کیا۔اداکارہ نے کہاکہ میں نے کچھ سادہ پہننے کا فیصلہ کیا، جو میں بار بار پہن سکوں، رواں برس ہم سب کے لیے بہت عجیب رہا ہے اور مجھے یہ محسوس ہونا شروع ہوا کہ ہمیں مادی چیزوں جیسا کہ کپڑوں پر توجہ مرکوز کرنے میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔سجل علی نے کہا کہ ہمیں پائیداری کے بارے میں سوچنا شروع کرنے اور اپنی زندگی میں جو چیز اہم سمجھتے ہیں اسے ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Sajal Ali
shahwar ali
Shilpa shinde
Lily Collins
Ellen Pompeo
Haseena Moin
Vinod Khanna
Humaira Channa
Zulqarnain Haider
Gal Gadot
Neelam Muneer
mahnoor
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ