جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں،زارا خان کی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کی تردید

انسٹاگرام پر نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، پولیس کو شکایت دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے،گفتگو

منگل 8 دسمبر 2020 11:35

جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں،زارا خان کی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2020ء) بھارت میں مقیم گلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی زارا خان نے زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے متعلق خبر کی تردید کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زارا خان نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں نہیں ملیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر ان کے خلاف پوسٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، جس کی شکایت پولیس کو دی، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام ملے تھے۔ پولیس کی جانب سے جب تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ زارا خان کو انسٹاگرام پر دھمکیاں دینے والی حیدرآباد کی ایک طالبہ ہے۔

وقت اشاعت : 08/12/2020 - 11:35:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :