عمران عباس نے سریلی آواز میں گیت گاکر سب کو حیران کردیا

ہفتہ 12 دسمبر 2020 12:23

عمران عباس نے سریلی آواز میں گیت گاکر سب کو حیران کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوب صورت آواز میں گانا گاکر مداحوں کو حیران کردیا۔ عمران عباس نے اپنے پرستاروں کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بھارتی فلم کا گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر عمران عباس نے گانا ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ گاتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔عمران عباس کے فین ان کی اس صلاحیت کو خوب سراہ رہے ہیں اور اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ان کے گانے کی اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 12/12/2020 - 12:23:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :