اعجازاسلم نے پرسنل کیئر لائن کے ساتھ اسکن کیئرکی دنیا میں قدم رکھ دیا

ہفتہ 12 دسمبر 2020 17:01

اعجازاسلم نے پرسنل کیئر لائن کے ساتھ اسکن کیئرکی دنیا میں قدم رکھ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) اداکار، ماڈل اور انٹرپرینیئراعجاز اسلم نے اپنے ایک دوسرے کاروبار ۔ پرسنل کیئرلائن، کا آغازکر دیا جو مشہور اسکن کیئر برانڈ'ہیمانی'کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔پرسنل کیئر کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اعجاز اسلم نے اپنے ذاتی تجربے، زندگی کے سفر اور قدرتی اور نامیاتی حل فراہم کرنے کے وژن کی بناء پریہ اسکن کیئر برانڈمتعارف کرایا ہے۔

اداکار کی جانب سے پیش کردہ پریمیئم برانڈ دونوں اصناف کی ضروریات پوری کرے گا اور دو ذیلی کیٹگریز کے تحت اسٹائلنگ اور گرومنگ پروڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔"سلور رینج"اصل سلور فلیکس اور گولڈ ایکسٹریکٹس پر مبنی ہوگی جبکہ "ایڈوانس سیلف کیئر اینڈ گرومنگ پروڈکٹس"میں نامیاتی کشید شدہ اجزاء (extracts)شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

"اگرچہ مارکیٹ میں اسکن کیئر پروڈکٹس کی بھرمار ہے، لیکن میرا ہدف ایسی تخلیق پیش کرنا ہے جو آسان بھی ہو اور موثربھی"یہ بات اعجاز اسلم نے اپنے اس نئے کاروبارکے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا،"میںنامیاتی پروڈکٹس پر کام کرنے کا خواہشمند ہوں جن پرآپ بھروسہ کرسکتے ہیں اور جو حقیقت میں آپ کی جلد کی حفاظت کریں"۔برانڈ میں وٹامن سی فیس سیرم، موئسچرائزنگ فیس کریمز، ریفریشنگ فیس مسٹس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ پروڈکٹس آن لائن www.aijazaslam.com، Daraz پر اورملک بھر میںتمام ہیمانی آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2020 - 17:01:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :