ْمشن امپاسیبل 7 میں ساتھ کام کرنیوالے ٹام کروز اور اداکارہ ہیلے ایٹویل کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں

ہفتہ 19 دسمبر 2020 11:26

ْمشن امپاسیبل 7 میں ساتھ کام کرنیوالے ٹام کروز اور اداکارہ ہیلے ایٹویل کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) فلم مشن امپاسیبل 7 میں ساتھ کام کرنے والے ٹام کروز اور اداکارہ ہیلے ایٹویل کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 58 سالہ ٹام کروز اور 38 سالہ اداکارہ کی دوستی فلم کی شوٹنگ کے آغاز سے ہی ہے اور دونوں زیادہ تر وقت ساتھ ہی گزارتے ہیں۔

(جاری ہے)

دی سن کے مطابق دونوں اداکاروں نے لاک ڈائون کے دوران فلم کی شوٹنگ کیلئے روم، وینس، برطانیہ اور ناروے میں خاصا وقت گزارا جس کی وجہ سے دونوں میں قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹام کروز کے اس نئے افیئر کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشن امپاسیبل کے کریو کے پانچ اراکین ٹام کروز کے رویئے کی وجہ سے سیٹ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ٹام کروز کا 2012 میں اپنی سابق اہلیہ کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد یہ پہلا ہائی پروفائل معاشقہ ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2020 - 11:26:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :