عمران خان کے پاس ترک اداکاروں کیلئے وقت ہے، ہزارہ برادری کیلئے نہیں، شرمین عبید چنائے

ہفتہ 9 جنوری 2021 13:31

عمران خان کے پاس ترک اداکاروں کیلئے وقت ہے، ہزارہ برادری کیلئے نہیں، شرمین عبید چنائے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ترکش اداکاروں کیلئے وقت ہے لیکن ہزارہ برادری کیلئے وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم کے دیئے گئے ایک بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ترکش اور پاکستانی فلمسازوں سے ملاقات کرنے کے لیے وقت ہے، ’اگر وقت نہیں ہے تو وہ صرف ہزارہ برادری کے اٴْن کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کا نہیں ہے جنہوں نے ایک افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے‘۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ’وہ متاثرہ خاندان جنہوں نے اب تک اپنے پیاروں کی تدفین اس لیے نہیں کی کیونکہ وہ عمران خان کی آمد کے منتظر ہیں‘۔
وقت اشاعت : 09/01/2021 - 13:31:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :