علی ظفرایشیاء کے خوبصورت مردوں میں شامل

آن لائن پول برطانیہ کے ایسٹرن آئی میگزین کی جانب سے کیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2021 13:31

علی ظفرایشیاء کے خوبصورت مردوں میں شامل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) پاکستان کے گلوکارو اداکار علی ظفرایشیا کے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر نے اپنے نام ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکاری و گلوکاری میں تو وہ اپنا بہترین مقام بنا چکے ہیں لیکن اب وہ ایشیا کے وجیہہ مردوں میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔برطانیہ کے ایسٹرن آئی میگزین کے آن لائن پول کے نتیجے کے مطابق علی ظفرایشیا کے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں اورفہرست میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔علی ظفر کے علاوہ فہرست میں پہلے نمبرپربالی ووڈ اداکارہریتھک روشن، دوسرے نمبر پرگلوکارزین ملک بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2021 - 13:31:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :