بالی ووڈ کی نازک اندام اداکارہ پریانکا چوپڑا ’’باکسر‘‘ بن گئیں

ہفتہ 5 اپریل 2014 15:17

بالی ووڈ کی نازک اندام اداکارہ پریانکا چوپڑا ’’باکسر‘‘ بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارت کی باکسنگ چیمپیئن میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم کا ہر منظر متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا ٹویٹیر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ فلم ‘میری کوم’ ہر اس عورت کی کہانی ہے جو اپنے آپ کو خود سے بڑا بنانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا ہر سین متاثر کن ہے، یقین نہیں آ رہا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر امنگ کمار کی فلم ‘میری کوم’ اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس فلم میں پریانکا چوپڑا ایک مخلتف کردار ادا کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/04/2014 - 15:17:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :