اداکارہ ریشم کااداکار احد رضا میرکے ہمراہ برائیڈل شوٹ

دونوں کی دیدہ زیب ملبوسات میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 19 جنوری 2021 11:46

اداکارہ ریشم کااداکار احد رضا میرکے ہمراہ برائیڈل شوٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) نامور اداکارہ و ماڈل ریشم نے اداکار احد رضا میرکے ہمراہ برائیڈل شوٹ کرایا ۔ دونوںکی انتہائی دیدہ زیب ملبوسات میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریشم نے کہا ہے کہ احد رضا میرانتہائی سلجھے ہوئے اور نفیس اداکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احد رضا میرنے کیرئیر کے آغاز میں ہی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اس فیلڈ میں آگے آنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 19/01/2021 - 11:46:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :