ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کو اداکارہ صوفیا مرزا کی بچیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 28 جنوری 2021 13:11

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ہائیکورٹ کو اداکارہ صوفیا مرزا کی بچیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ کو اداکارہ صوفیا مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صوفیہ مرزا نے موقف اپنایا کہ عمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اور پھر طلاق ہوگئی،گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے، سابق شوہر بچیوں کو لے کر دبئی فرار ہو گیا، عدالت نے نومبر 2020کو درخواست گزار کی بیٹیوں کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سابق شوہر اور بچیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کو بازیاب نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 13:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :