بہت سے فنکاروں کے لیے ووٹ دینے کے بجائے تقریب میں شرکت کرنا زیادہ اہم ہے، ذرائع

جمعہ 11 اپریل 2014 14:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) مایہ ناز اداکارہ مادھوری دکشت ، کرینہ کپور، سیف علی خان اور پریانکا چوپڑا سمیت بالی وڈ کئی ستارے 24اپریل کوووٹ نہیں ڈال سکیں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق مایہ ناز اداکارہ مادھوری دکشت ، کرینہ کپور، سیف علی خان اور پریانکا چوپڑا سمیت بالی وڈ کئی ستارے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اس کی سب سے بڑی وجہ 23 تا 26 اپریل امریکہ کے فلوریڈا میں منعقد ہونے والا آئیفا پروگرام ہے۔

بہت سے فنکاروں کے لیے ووٹ دینے کے بجائے تقریب میں شرکت کرنا زیادہ اہم ہے۔بہر حال بہت سے فنکار اس دن ممبئی میں ہوں گے اور انھوں نے ووٹ ڈالنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ۔ آئیفا تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے اداکاروں نے بتایا کہ آئیفا کی تاریخ کا اعلان انتخابات کے اعلان سے پہلے ہی طے ہو چکی تھی اس لیے اب کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور خان اور ان کے شوہر سیف علی خان دونوں ہی آئیفا تقریب کی رونق بڑھانے کیلئے وہاں موجود ہوں گے اس لیے ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔

اداکار اکشے کمار نے اس بابت کہا کہ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ میں 24 اپریل کو ممبئی میں رہوں گا اور اپنا ووٹ ڈالوں گا۔عامر خان نے اپنے شو ستیہ مے و جیتے\' کے ذریعہ لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور وہ الیکشن کمیشن کی بیداری مہم کا حصہ بھی ہیں وہ 24 اپریل کو ممبئی میں ہی رہیں گے اور باندرہ میں اپنے گھر کے پاس والے پولنگ بوتھ میں ووٹ دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن اور ان کا پورا کنبہ اس دن ممبئی میں ہوگا اور سب اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔اداکارہ پرینکا چوپڑہ فی الحال منالی میں میری کوم کی زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں وہ بھی ان دنوں آئیفا کی رونق بڑھانے امریکہ میں موجود ہوں گی۔فرحان اختر جو سماجی مسائل کے تئیں بیدار رہتے ہیں ان کی ڈائری میں ووٹنگ اس بار شاید جگہ نہ پا سکی۔

وہ شاہد کپور کے ساتھ اس بار آئیفا کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ دونوں بھی اپنے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ان کے علاوہ وویک اوبرائے بھی ان دنوں فلوریڈا میں ہوں گے حالانکہ وویک اپنی ساس نندنی الوا کی الیکشن مہم کا حصہ رہے ہیں ان کی ساس بنگلور سنٹرل سے جنتا دل (سیکولر) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔رنبیر کپور ان دنوں سری لنکا میں فلم بامبے ویلویٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے وہ ممبئی پہنچ جائیں گے اور اپنے ووٹ ڈالنے کے حق کا استعمال کریں گے۔

انیل کپور بھی آئیفا تقریب میں شامل ہونے کے لیے 23 اپریل کو امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ بہر حال ان کی بیٹی سونم کپور ممبئی میں ہی ہوں گی اور انھوں نے ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔دیپکا پاڈوکون کی 2013 میں ریلیز ہونے والی تمام فلمیں کامیاب رہیں اور انھیں اس کے لیے ایوارڈز بھی ملے۔ یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئیفا میں بھی ان کے نام کی دھوم رہے گی تو وہ یہاں کیوں رہیں گی۔ وہ تقریب میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔دیپکا کے ساتھ ساتھ پرینیتی چوپڑہ، مادھوری دکشت، دیا مرزا، بپاشا باسو، وانی کپور، رتیک روشن، نیل نتن مکیش اور شلپا شیٹی بھی آئفیا کے لیے امریکہ میں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 11/04/2014 - 14:51:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :