کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

امید ہے کسی دن جیک بلیک اور میں ایک ساتھ ایسا ڈانس کریں گے، بالی ووڈ اداکارہ

پیر 22 فروری 2021 20:45

کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔کترینہ کیف کی جانب سے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں وہ امریکی کامیڈین، موسیقار اور اداکار جیک بلیک (تھامس جیکب بلیک) کی طرح ایک اوٹ پٹانگ سا ڈانس کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور جیک بلیک کی ایک ڈانس ویڈیو کا کولاج بنا ہوا ہے جس میں کترینہ ہو بہو اٴْن جیسا ڈانس کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے امریکی اداکار کی پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سورج کی شعاؤں سے چمکتے کسی خوبصورت دن ایسا ڈانس آپ کے ساتھ کرنا ایک اچھا آئیڈیا ثابت ہو سکتا ہے‘۔کترینہ کیف نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں ایک دن ایک ساتھ ایسا ڈانس کریں گے‘۔
وقت اشاعت : 22/02/2021 - 20:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :